ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ تامل ناڈو وجےتھلا پاتھی نے اپنے خصوصی مشیر کو عہدے سے برطرف کردیا

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلاپاتھی نے اقتدار سنبھالتے ہی کئی بڑے فیصلے لیے اور اب ایک پر یوٹرن لے لیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اداکار سے سیاست میں آنے اور پھر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے والے وجے تھلاپاتھی نے اقتدار سنبھالتے ہی مفت بجلی، شراب کی فروخت پر پابندی سمیت کئی بڑے احکامات جاری کیے اور اب ایک بڑا یوٹرن لے کر سب کو حیران بھی کر دیا۔

وجے تھلاپاتھی نے اپنے خصوصی مشیر کے طور پر مقرر کیے گئے نجومی رادھن پنڈت کو صرف ایک دن بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا۔

نجومی رادھن پنڈت نے کئی سال پہلے وجے تھلاپاتھی کی سیاست میں انٹری اور سیاست کی معراج پر پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی اور گزشتہ سال تمل ناڈو کا وزیراعلیٰ بننے کی پیشگوئی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ تمل ناڈو نے مخالفین کے ساتھ اپنی ہی سیاست جماعت میں اس فیصلے پر کڑی تنقید اور مخالفت کے بعد رادھن پنڈت کی تقرری کا فیصلہ واپس لیا ہے۔

واضح رہے کہ رادھن پنڈت نہ صرف ایک نجومی ہیں بلکہ وہ وجے کی پارٹی ’’ٹی وی کے‘‘ کے ترجمان بھی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں