تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان حملوں میں دوبارہ شدت آ گئی ہے، جبکہ دونوں جانب ہونے والی کارروائیوں میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کی ہنگامی امدادی سروس نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کے بڑے حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف میں گزشتہ روز فضائی حملوں کے خطرے کے سائرن مسلسل گونجتے رہے۔
دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے شہر ریازان پر یوکرین کے بغیر پائلٹ طیاروں کے حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔