ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پاکستان نے ایل این جی کی دوسری کھیپ وصول کرلی،بلومبرگ

اسلام آباد: پاکستان نے خلیج فارس سے مائع قدرتی گیس ایل این جی کی دوسری کھیپ کامیابی سے وصول کرلی، جو موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔

 بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران خلیج فارس سے ایل این جی کی دوسری بڑی کھیپ درآمد کی ہے، یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں جاری جنگ کی وجہ سے توانائی کی ترسیل کے عالمی راستے شدید متاثر ہیں۔

شپ ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے جمعہ کو گیس کا تازہ ترین کارگو موصول کیا، پاکستان نے اس کارگو کی محفوظ ترسیل کے لیے ایران کے ساتھ خصوصی مذاکرات کیے، جس کے بعد اس کے گزرنے کا راستہ ہموار ہوا۔

 گزشتہ ایک ہفتے میں آنے والی ان دو ترسیلات کا مجموعی حجم تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار ٹن ہے جب کہ فروری کے آخر میں ایران کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دنیا کا کوئی دوسرا ملک آبنائے ہرمز کے راستے ایل این جی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس جنگی صورتحال کے باوجود اس اہم بحری راستے سے توانائی کی ترسیل ممکن بنائی ہے، اگرچہ چین اور جاپان کے لیے دو گیس بردار جہاز اس وقت راستے میں ہیں، تاہم پاکستان اس معاملے میں سبقت لے گیا ہے۔

 یہ کامیابی پاکستان کے نئے جیو پولیٹیکل اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے، جسے اسلام آباد نے اپنے توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے موثر طریقے سے استعمال کیا، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تزویراتی تعلقات نے اس مشکل وقت میں معاشی ریلیف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں