ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے ایران کے لیے امن معاہدے کی 5 سخت شرائط عائد کر دیں

اسلام آباد / واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امن عمل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکا نے ایران کے سامنے مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے پانچ سخت شرائط رکھ دی ہیں۔

Fars News Agency کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط پر عمل درآمد کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ امن معاہدے یا کشیدگی میں کمی کی پیشرفت ممکن نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر مبینہ بمباری اور نقصانات کے ازالے کے لیے مالی معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔ واشنگٹن نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی ادائیگی کرنے کے لیے تیار نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران سے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم دوسرے مقام پر منتقل کرنے اور جوہری سرگرمیوں کو صرف ایک تنصیب تک محدود رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی حکام نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25 فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ لبنان سمیت خطے کے دیگر محاذوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی شرائط سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں اس کے کردار پر سخت کنٹرول چاہتا ہے، جبکہ تہران کی جانب سے ان شرائط پر ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں