ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کا اگلے 3 سال کے دوران امریکا سے 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ

چین نے آئندہ تین برسوں کے دوران امریکا سے سترہ ارب ڈالر مالیت کی زرعی اجناس خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تفصیلی بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران زرعی اجناس کی خریداری کا یقین دلایا۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ سترہ ارب ڈالر کے نئے وعدوں میں اکتوبر 2025 میں امریکا سے سویابین خریدنے کا معاہدہ شامل نہیں۔

وائٹ ہاؤس نے چینی وزیرِ خارجہ کے اُس بیان کی بھی توثیق کی جس میں امریکا اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ تجارتی و سرمایہ کاری مجلس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حالیہ دورۂ چین سے واپسی پر وائٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ اہم تجارتی معاہدے طے پائے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات نہایت خوشگوار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں