ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں گزشتہ روز مہلک وائرس کے 246 مشتبہ کیس سامنے آنے کی اطلاعات تھیں، جس میں65 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے صوبے آئیٹوری میں ایبولا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوکر 80 افراد تک پہنچ گئی ہیں۔ مقامی رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جو حکومت کے لیے لمحہ فکر بن چکی ہے۔ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ افریقا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے ایک بیان میں کہا کہ اموات اور مشتبہ کیسز بنیادی طور پر مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایبولا وائرس انتہائی متعدی ہے اور یہ جسمانی رطوبتوں جیسے قے، خون یا منی کے ذریعے متاثر ہوتا ہے، جوکہ شدید اور اکثر مہلک بھی ہے۔ واضح رہے کہ بونیا میں بھی مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ یوگنڈا کی سرحد کے قریب واقع صوبہ اتوری کی لیبارٹری کے ابتدائی نتائج میں 20 میں سے 13 نمونوں میں ایبولا وائرس کا پتاچلا ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں