ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اور ترکیے مابین باہمی مشاورت، خطے کی صورت حال پر سفارتی رابطے تیز

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی حالات اور بدلتی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور ترکیہ نے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر قریبی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم کسی بھی جانب سے گفتگو کے ایجنڈے یا ممکنہ نتائج کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران اور انقرہ کے تعلقات مشترکہ سیاسی، اقتصادی اور علاقائی مفادات کے باعث خطے میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مختلف علاقائی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خطے کے کئی ممالک ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اور ممکنہ بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں