ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار، اپوزیشن لیڈر عہدے سے فارغ

انقرہ: ترک عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے اپوزیشن رہنما اوزگُر اوزل کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سابق چیئرمین کمال قلیچ دار اوغلو کو دوبارہ جماعت کی قیادت سونپنے کا حکم جاری کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اوزگُر اوزل پر جماعتی انتخاب میں بے ضابطگیوں اور ووٹ خریدنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ترکیے کے اپوزیشن رہنما اوزگُر اوزل نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت نے فیصلے کے خلاف اعلیٰ اپیلی عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور انہیں امید ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہ جماعت اور نہ ہی ملک اس اقدام کے سامنے جھکے گا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں