واشک: بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 کلومیٹر دور تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے۔