ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے پٹری پر ہونے والے شدید دھماکے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت چودہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا چمن پھاٹک کے نزدیک ریلوے پٹری پر ہوا، جس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے سے ریل گاڑی اور قریب کھڑی دس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی جبکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو فوری طلب کر لیا گیا۔ امدادی ذرائع کے مطابق بیس سے زائد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

معاون وزیرِ اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چودہ ہو گئی ہے، جن میں ایف سی کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والی متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں