کراچی: عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان ریلو یز کے جانب سے چلائی چانے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئی۔
عید کے موقع پر کراچی سے دو عیدا سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے شام7 بجے روانہ ہوگئی۔
روانہ ہونے والی پہلی عیداسپیشل ٹرین میں 702 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن اس ٹرین میں گنجائش سے کچھ زیادہ ، 743 مسافر کراچی سے راولپنڈی کے لیے سفر کر رہے ہیں۔
عید کے لئے کراچی سے اپنے شہروں کو جانے والے مسافروں کے دباؤ کے باعث ریلوے نے معمول کے مطابق چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ اس کے باوجود تمام ٹرینیں مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی جا رہی ہیں۔