مکہ مکرمہ: سعودی عر ب میں پاکستانی عازمین حج کو بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں کے ٹھہرائے جانے کا انکشاف ہواہے ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مکہ مکرمہ کے ہوٹل پہنچ گئے جہاں پر شکایت کرتے ہوئے پاکستانی عازمین نے کہا کہ انہیں بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ عازمین حج نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ایک کمرے میں پانچ پانچ افرادکو ٹھہرایا گیا ہے،جہاں ایک الماری ہے۔
عازمین کا کہنا تھا کہ انھیں جلا ہوا اور ناقص کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جس سے وہ بیمار ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حجاج کرام کو یقین دہانی کرائی کہ بدانتظامی میں جو بھی ملوث ہوا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔