کوئٹہ: محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد معطل ریلوے سروس دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق صوبے سے اندرونِ ملک ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق بحال کی جا رہی ہے اور آج سے مسافروں کو دوبارہ ریلوے سہولت میسر ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس صبح کے وقت کوئٹہ کے لیے روانہ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے ٹرین سروس گزشتہ تین روز سے معطل تھی، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کی بحالی کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔