ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آج شدید گر می کا امکان، پنجاب میں چند مقامات پر بارش متوقع

سندھ اور جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد کشمیر،  پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے چند علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں 47، سکھر میں 43، حیدرآباد، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 41، ملتان میں 39، پشاور اور مظفرآباد میں 38، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 36، گلگت میں 35، اسلام آباد میں 33 اور لاہور میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں