ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بجٹ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ بجٹ کے حوالے سے حکومتِ خیبرپختونخوا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے اور ان کی رائے کو شامل کیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو انہوں نے فوری طور پر سوال اٹھایا کہ بجٹ آخر کیوں پاس کیا جا رہا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی سے اس حوالے سے مشاورت ہی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی  تحریک انصاف نے گزشتہ سال بھی یہی مؤقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی بجٹ کو حتمی شکل دینے سے قبل ان کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے، ان کی خواہش کے باوجود ایسا نہ ہو سکا، اس مرتبہ بھی ضروری ہے کہ بجٹ پیش کرنے یا منظور کرانے سے پہلے عمران خان کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کا انتظام کریں تاکہ وہ بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز اور مؤقف پیش کر سکیں، خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت موجود ہے، اس لیے اہم پالیسی فیصلوں میں پارٹی بانی کی رائے کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کو طویل عرصے سے تنہا رکھا گیا ہے جو غیرقانونی اور غیرآئینی عمل ہے، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی اور انتظامی معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ وہ اب بھی پارٹی کے مرکزی رہنما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ صوبے کے عوام کے مستقبل سے جڑا ایک اہم معاملہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام اہم فیصلے مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیے جائیں،عمران خان کی رہنمائی کے بغیر بجٹ کی منظوری سے پارٹی کارکنوں اور ووٹرز میں سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں