ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امریکا اور اسرائیل کی فضائی جنگی صلاحیتوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، ایران

تہران: ایران کی ایئر ڈیفنس کے جوائنٹ ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا  ہے کہ حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی سے قبل ہونے والی جارحیت کے دوران امریکا اور اسرائیل کی فضائی جنگی صلاحیتوں اور آلات کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ کے دوران جدید ڈرونز سمیت مختلف جنگی آلات کو کروڑوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دشمن کی فضائی کارروائیوں کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان نقصانات کے باعث امریکا اور اسرائیل کی ایران کے اندر اپنے اہداف کی نشاندہی اور انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت پر منفی اثر پڑا، اور ان کی مجموعی فضائی کارروائیوں کی رفتار اور دائرہ کار محدود ہو گیا، ایران نے اس دوران جدید اور مربوط حکمتِ عملی اپنائی، جس میں الیکٹرانک وارفیئر، اہداف کو منتشر کرنے کی تکنیک اور درست نشانہ لگانے جیسے طریقہ کار شامل تھے، ان حکمتِ عملیوں نے دشمن کے فضائی حملوں کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے امریکا اور اسرائیل کے جدید ڈرونز اور جنگی طیاروں جیسے ایم کیو-9 ریپر، ہرمیس 900، آربیٹر، لیوکاس اور ہرمیس 450 سمیت مختلف فضائی اثاثوں کے خلاف مؤثر ردعمل دیا،ایران نے ریڈار ڈیٹا پروسیسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک تشکیل دیا ہے، جس نے دشمن کی فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ نقصانات فضائی جنگوں کی تاریخ میں غیر معمولی نوعیت کے ہیں اور ایران کے دفاعی نظام نے حملہ آور قوتوں کی تکنیکی برتری کو چیلنج کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں