ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارہ 48 ڈگری: گزشتہ روز نوکنڈی اور سبی ملک کےگرم ترین شہر رہے

بلوچستان کے شہر نوکنڈی اور سبی گزشتہ روز ملک کے گرم ترین علاقوں میں سرفہرست رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بھی رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں