ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جدہ سے کراچی آنے والی پرواز 15 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار، حجاج پریشان

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 860 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے باعث 250 سے زائد پاکستانی حجاج کرام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز نامعلوم وجوہات کی بنا پر 15 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔ پرواز کو آج صبح پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا اور صبح 10 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچنا تھا، طویل تاخیر کے باعث مسافر جدہ ایئرپورٹ پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حجاج کرام کو صبح 4 بجے ہی ہوٹلوں سے ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا تھا، لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہو سکی،پرواز میں سوار حجاج کرام نے تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے اور فوری مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے باعث بزرگ حجاج اور خاندانوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہےجبکہ انہیں پرواز کی تاخیر کی وجوہات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں