ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ پانچ برسوں میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا، خرم دستگیر

ہنزہ: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ پانچ برسوں میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے اور جدید شاہراہیں وہی جماعت بنا سکتی ہے جس نے ماضی میں ملک بھر میں سڑکوں کا وسیع جال بچھایا، گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک متعدد ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو علاقے کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔عوام کو ایسے رہنما کا انتخاب کرنا چاہیے جو خطے کی ترقی، روزگار کے مواقع اور عوامی فلاح و بہبود کا ضامن ہو۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں