ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں مزید7 ہزار 760 غیر قانونی تارکین گرفتار،4ہزارسے زائد ملک بدر

ریاض: سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور بارڈر قانون کی مزید 7 ہزار 760 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 4 ہزار690 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ  کے مطابق 28 مئی سے 3 جون 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 4 ہزار 60 افراد کو اقامہ قانون، 2 ہزار 574 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور ایک ہزار 126 کو لیبر لا کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔جبکہ غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 184 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 70 فیصد ایتھوپین، 28 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں 25 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 16 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں