ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیمیائی صنعت ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتی ہے،احسن اقبال

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کیمیائی صنعت ملک کی معاشی ترقی، برآمدات کے فروغ، صنعتی جدت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان کیمیکل ایکسپو 2026 سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

وزیرمنصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط برآمدی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے علم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور صنعت پر مبنی ترقیاتی ماڈل اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کیمیکل کی صنعت کو "تمام صنعتوں کی ماں”قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ زراعت، ٹیکسٹائل، ادویات، تعمیرات، آٹوموبائل، الیکٹرانکس اور توانائی سمیت متعدد شعبوں کی بنیاد ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سالانہ اربوں ڈالر مالیت کے کیمیکلز، پولیمرز اور صنعتی خام مال درآمد کرتا ہے جن میں سے کئی مقامی سطح پر تیار کئے جا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں