ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے حج پر 139ارب 16کروڑ روپے خرچ کیے

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضۂ حج ادا کیا، جس پر مجموعی طور پر 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 77 ہزار 743 عازمین نے 40 سے 45 روز پر مشتمل طویل حج پروگرام کا انتخاب کیا، جو سرکاری حج اسکیم کے مجموعی حاجیوں کا 65.2 فیصد بنتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر حاجی نے اوسطاً 11 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے۔

دوسری جانب 41 ہزار 467 عازمین نے 20 سے 22 روزہ مختصر حج پروگرام کے تحت حج ادا کیا۔ سرکاری حج اسکیم کے 34.8 فیصد حاجیوں نے اس پروگرام کا انتخاب کیا، جس کے لیے فی کس 12 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 ہزار 114 خواتین نے فریضۂ حج ادا کیا، جو مجموعی سرکاری حج کوٹے کا 43.5 فیصد ہیں۔

اسی طرح 65 ہزار 182 مرد عازمین نے سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کی، جبکہ سرکاری حج کوٹے میں ان کا تناسب 56.5 فیصد رہا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں