ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کا لیڈی ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچاتے ہوئے جھلسنے والے اسپتال ملازم کو فون، بہادری کو سراہا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچانے کے دوران زخمی ہونے والے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان کی بہادری کو سراہا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عبدالرزاق ترکئی نے وزیراعلیٰ کو پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سرفراز بگٹی نے ان کے جرات مندانہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک انسان کی جان بچانے کی کوشش کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ عبدالرزاق ترکئی کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق ترکئی لیڈی ڈاکٹر ماہنور کو تیزاب حملے سے بچانے کی کوشش کے دوران جھلس گئے تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں