پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا دعویٰ مسترد

اس طرح کی گمراہ کن معلومات کو پھیلانا عوام میں الجھن، غلط فہمی اور انتشار پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے

October 18, 2026 · اہم خبریں

پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا دعویٰ مسترد

پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا دعویٰ مسترد

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکی بحریہ پاکستان کی اجازت سے پاکستانی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔

وزارت کے مطابق اس طرح کی گمراہ کن معلومات کو پھیلانا عوام میں الجھن، غلط فہمی اور انتشار پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسی سوشل میڈیا پوسٹس سنجیدہ توجہ کی مستحق نہیں ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے زور دیا کہ ان خبروں کو بے بنیاد پروپیگنڈا سمجھ کر ہی دیکھا جانا چاہیے اور ان کی غیر ضروری تشہیر سے گریز کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں