دبئی: رواں برس ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز پرو ماڈلز کے ساتھ اسٹینڈرڈ ورژن متعارف نہیں کرایا گیا تھا، 18 کو 2027 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی فون 18 کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق iPhone 18 کے ڈمی یونٹ سے فون کے ڈیزائن کی جھلک ملتی ہے۔ ایک صارف نے ایکس (ٹوئٹر) پر اس کی تصویر شیئر کی ہے۔
اس ڈمی یونٹ کو دیکھا جائے تو بظاہر احساس ہوتا ہے کہ iPhone 18، ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 17 سے مختلف ہے۔ مثلاً فون کا کیمرا موڈیول ہی آئی فون 17 سے مختلف ہے۔
iPhone 18 dummy design https://t.co/a4F3VuO5OK
— AppleBuu (@MajinBuofficia)
ویسے تو اس میں دونوں کیمرے اوپر نیچے آئی فون 17 کی طرح ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کیمرا موڈیول ایک دائرے میں پھیلا ہوا ہے جس کے باعث وہ بالکل مختلف نظر آتا ہے۔
اس کے علاوہ iPhone 18 میں میگ سیف میگنٹ بھی نظر آرہا ہے جو کہ آئی فون 17 میں نظر نہیں آتا۔
ایپل کی جانب سے 2026 میں آئی فونز متعارف کرانے کے طریقہ کار کو بدل دیا گیا ہے، ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو، 18 پرو میکس اور پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کو پیش کیا گیا۔