تہران مذاکرات کے دوران ریکارڈنگ کا آلہ چھپانے کی کوشش پاکستان، ترکی نے ناکام بنا دی

پاکستانی اور ترک سیکیورٹی ٹیموں نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے کمرے کی تلاشی لی، جس کے دوران یہ آلہ ملا۔

October 27, 2026 · امت خاص

تہران مذاکرات کے دوران ریکارڈنگ کا آلہ چھپانے کی کوشش پاکستان، ترکی نے ناکام بنا دی

تہران مذاکرات کے دوران ریکارڈنگ کا آلہ چھپانے کی کوشش پاکستان، ترکی نے ناکام بنا دی

تہران میں پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان چار فریقی سلامتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی صورتِ حال، علاقائی امن و سلامتی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترکیہ کی جانب سے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن، جبکہ ایران کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کے اہم اجلاس سے قبل کمرے کی سیکیورٹی جانچ کے دوران مبینہ طور پر ایک مشکوک ریکارڈنگ آلہ برآمد ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ صحافی غریدہ فاروقی سے منسوب اس دعوے کے مطابق پاکستانی اور ترک سیکیورٹی ٹیموں نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے کمرے کی تلاشی لی، جس کے دوران یہ آلہ ملا۔

اطلاعات کے مطابق آلہ ملنے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا اور سیکیورٹی جانچ مکمل ہونے پر اجلاس شروع کیا گیا۔ تاہم، دستیاب معلومات سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مبینہ ریکارڈنگ آلہ کس نے نصب کیا تھا، اس کا مقصد کیا تھا یا اسے کسی مخصوص ملک یا وفد کی گفتگو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا یا نہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں