مبارک گل جنرل سیکریٹری کا عہدہ قبول کرنے سے قاصر، کارکنان کی جانب سے استعفے کے لیے زبردت دباؤ

عظمیٰ وب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور عیدگاہ کے رکن اسمبلی مبارک گل نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر تقرری تاحال قبول نہیں کی ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
مبارک گل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک جنرل سیکریٹری کا عہدہ قبول نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، مبارک گل کا کہنا ہے کہ ان کے کارکنان انہیں استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ کارکنان کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ ’’گزشتہ 40 برسوں سے ہم عیدگاہ حلقے میں پارٹی کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرتے آئے ہیں۔ اگر آج بھی ہمارے رہنما مبارک گل کو وزارت نہیں دی گئی تو پھر کب دی جائے گی؟‘‘
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں توسیع کے دوران مبارک گل کو وزیر نہ بنائے جانے پر عیدگاہ حلقے کے پارٹی کارکنان میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز کابینہ میں توسیع کے بعد مبارک گل کو نیشنل کانفرنس کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں