سری نگر/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سری نگر کے راج بھون میں یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرز (UHQ) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جموں و کشمیر پولیس، فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، خفیہ ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ اجلاس آنے والے موسمِ سرما کی تیاریوں اور جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کے مسلسل جائزے کے تناظر میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں سکیورٹی فورسز، خفیہ ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے سینئر نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ یونیفائیڈہیڈکوارٹرز سکیورٹی فورسز، خفیہ ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے اور جموں و کشمیر میں مجموعی سکیورٹی حکمتِ عملی کے سلسلے میں رابطہ کاری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments