English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کترینہ کیف اپنی داستان لکھ رہی ہیں

کتاب میں بالی وڈ سفر کے کئی راز موجود ہوں گے
اپنی پہلی فلم سے آخری ہٹ فلم کا تذکرہ شامل ہوگا
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جنہیں باربی ڈول بھی کہا جاتا رہا ہے ہندی سنیما میں گزارے اپنے وقت پر کتاب لکھ رہی ہیں جس کے نام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ کترینہ کیف کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کا نام باربی ڈریمز رکھا گیا ہے، جس میں ان کے اب تک کے بالی ووڈ سفر کے کئی راز موجود ہوں گے۔ اس کتاب میں کترینہ کیف اپنے کیریئر کی پہلی فلم بوم سے لے کر آخری ہٹ فلم ٹائیگر زندہ ہے تک بات کریں گی۔ وہ ایک عام اداکارہ سے بالی ووڈ کی سپر اسٹار کیسے بنیں اور انڈسٹری میں کسی سے تعلق نہ ہونے کے باوجود انہوں نے یہ مقام کیسے حاصل کیا ان باتوں کا ذکر بھی اس کتاب میں کیا جائے گا۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جب کترینہ سے اپنی سوانح حیات لکھنے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو شروع میں انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ابھی اسے تحریر کرنا ان کے کیریئر میں کافی جلدی ہوگا، لیکن انہیں بہت منانے کے بعد آخرکار اداکارہ نے حامی دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے