English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جج ویڈیو کیس: ملزمان کو بری کرنے کیلئے سفارش کا انکشاف

القمر

جج ویڈیو کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے سفارش کیے جانے کا انکشاف ہواہے تاہم خاتون جج نے سماعت سے انکار کر دیا تھا۔
زرائع کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے خاتون جج شائستہ کنڈی کو فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا جس پر خاتون جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو فوری رپورٹ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا، تاہم اسی روز تینوں ملزمان کو پولیس رپورٹ پر دوسری عدالت سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے جج کی جرات کو بڑا اقدام قرار دیدیا ہے اور شائستہ کنڈی کو کنڈٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے