ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے چینی صدر سے پاکستانی وفد کا تعارف کروایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چینی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم نے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں