لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 100 روپے کی سطح سے نیچے آ جانے کا امکان، تیل کی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 42 سے 50 ڈالر کی سطح تک گر جانے کا امکان، فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ اس حوالے سے روس نے کہا ہے کہ خام تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کے قریب آجائیں گے۔ یہ بات روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نووک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ روس کی سماجی و اقتصادی ترقی بارے پیش گوئی کا انحصار خام تیل کے نرخوں پر ہے اور تیل اور گیس آمدنی کے دو بڑے ذرائع ہیں، توقع ہے کہ تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آجائیں گے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روس نے اپنے رواں سال کے قومی بجٹ کو 42 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیار کیا ہے۔

