English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند

حساس علاقے میں داخل ہونے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم
پولیس کی بھاری نفری بھی طلب‘ ہمارا دھرنا ایف بی آر دفتر کے سامنے ہوگا‘ تاجر برادری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تاجروں کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند، حساس علاقے میں داخل ہونے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، صورتحال کے پیش نظر واٹر کینن جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی جانب سے حکومت اور ایف بی آر کی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے سلسلے میں تاجروں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ گئی۔مظاہرین کی جانب سے ایف بی آر دفتر کے سامنے احتجاج کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے انہیں ایمبیسی روڈ پر روک لیا۔ جبکہ ریڈ زون جانے والے راستے بند کرتے ہوئے بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ تاجروں نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پولیس نے انھیں روکا، اس موقع پر کشیدگی پیدا ہوئی اور ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔صورتحال کے پیش نظر واٹر کینن جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ ہمارا دھرنا ایف بی آر دفتر کے سامنے ہوگا۔ حکومت نے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کیا جائے۔ ٹیکس حکام ہمیں ہراساں کرتے ہیں۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر خود آکر مذاکرات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے