اسلام آباد: دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کردی۔
چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ اورایف بی آرحکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔
We are pleased to inform that a very productive meeting has been held in Dubai on October 9 and 10 on the matter of exchange of information. Dubai Land Department will instantly provide details of Pakistani owners of Dubai Properties. Iqama abuse is also being handled.
— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) October 11, 2019
شبرزیدی کے مطابق دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا جب کہ دبئی کے اقامہ کا غلط استعمال کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
