ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے اضافی قرضہ دے گا

پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کی اضافی فنانسنگ کیلئے قرضہ فراہم کریگا،بینک کی کنٹری ڈائریکٹر
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے‘ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پاکستان کو اضافی فنانسنگ اور قرضہ فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک غربت کے خاتمے کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کی اضافی فنانسنگ کیلئے قرضہ فراہم کرے گا، اس حوالے سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد ،سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ نے جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو ہون یان نے معاہدے پر دستخط کئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں