English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپنی ایپ ایف بی آر سے منسلک کریں، ایف بی آر کی بڑے ریٹیلرز کو نئی ہدایت

ایپ ایف بی آر سے منسلک نہ کرنے والے ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ کی رعایت نہیں دی جائے گی،ایس آراو جاری کردیاگیا
قومی یا بین الاقوامی چین اسٹورز کاکوئی یونٹ کسی ایئر کنڈیشن شامل مال،پلازا یا سینٹر میں چلانے والوں کو بڑا ریٹیلر تصور کیاجائے گا
کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی ریونیو بورڈ نے گزشتہ روز بڑے خوردہ فروشوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اشیا کی فروخت کے مراکز انوائسنگ ایپ یکم دسمبر تک اپنے سسٹم میں شامل کرلیں تاکہ ٹیکس اتھارٹی کو لین دین سے متعلق رپورٹ درست وقت پر فراہم کی جاسکے۔ایف بی آر کے نوٹی فیکیشن میں کہاگیاہے کہ اگر ریٹیلرز نے اپنے سسٹم کو ایف بی آر سے منسلک نہیں کیا تو پھر وہ 14 فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے۔ایف بی آر کے ایس آراو میں درجہ اول کے ریٹیلرز کو یکم دسمبر 2019 سے بروقت ٹیکس اتھارٹی کو اپنی فروخت کی بروقت اطلاع دینے کاپابند بنایاگیا ہے ،ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے قانون 2006 میں ترمیم کیلئے ایس آر او2019 / (1203(1) جاری کیا ہے جس کامقصد ریٹیلرز کیلئے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ٹیکس ایپ کولازمی قرار دینا ہے۔درجہ اول کے ریٹیلرز ان کوتصور کیاجاتاہے جو قومی یا بین الاقوامی چین اسٹورز کاکوئی یونٹ کسی ایئر کنڈیشن شامل مال،پلازا یا سینٹر میں چلاتے ہوں، اس میں کیوسک شامل نہیں ہیں،یا جن کے بجلی کے بل مسلسل 12ویں 6لاکھ روپے سے زیادہ ہو ،اور تھوک فروش وریٹیلرز جو بڑے پیمانے پر اشیا درآمد کرنے کنزیومر کی اشیا تھوک بنیادوں پر ریٹیلرز کو اور عام صارفین کو سپلائی کرتے ہوں۔ایف بی آر نے پہلے اعلان کیاتھا کہ ریٹیلرز کو اپنے سسٹم کو اس سے منسلک کرنے کیلئے کوئی نئی مشینری نہیں خریدنی پڑے گی وہ اپنی موجودہ مشین میں ایک ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرکے اس سسٹم سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ریونیو جمع کرنے والے ادارے کے ان لینڈ ریونیو ممبر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے بتایا کہ ادارے نے پی او ایس انوائسنگ سسٹم سے متعلق ایک اشتہار میں بتایاتھا کہ ہم ان ہی ریٹیلرز کو ٹارگٹ کررہے ہیں جواسٹور چین یا بڑے مال میںکاروبار کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایف بی آر اب بڑے ریٹیلرز کیلئے کاروباری جگہ کا ایک ہزار مربع فٹ ہونے کی شرط پر عمل نہیں کرے گا کیونکہ بعض کاروبار چھوٹی سی دکان سے ہوتے ہیں جہاں لاکھوں روپے کی لین دین ہوتی ہے ۔ایف بی آر نے مزید کہاہے کہ سسٹم ایک سال سے زیادہ عرصے سے70 معروف ٹیکسٹائل اورچمڑے کے برانڈز کے کم وبیش 4 ہزا ر آئوٹ لیٹس پر کام کررہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے