ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں انجینئرنگ انڈسٹری کی ترقی کے مواقع موجود ہیں

کراچی:  پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم محدود ہے۔ بلند تجارتی خسارے کی وجہ سے حکومت کیلیے انجینئرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

نجی شعبہ بھی  اس سیکٹر میں سرمایہ کاری سے کتراتا ہے حالانکہ اس شعبے میں بے حد پوٹینشل موجود ہے۔ اس شعبے کی ترقی کیلیے حکومت کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ خام مال اور یوٹیلٹی سہولتیں انجینئرنگ کے اداروں کو مناسب لاگت پر دستیاب ہوں۔ بینک انھیں مناسب شرح سود پر قرض فراہم کریں۔

انجینئرنگ کی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدکنندگان مارکیٹنگ کے جدید طریقے اپنائیں اور اس سلسلے میں خاص طور سے انٹرنیٹ کا استعمال کریں۔ انجنیئرنگ مصنوعات کی نمائشوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے مگر ان میں مصنوعات کی نمائش کا انداز جاذب نظر نہیں ہوتا۔ اگر یہ مصنوعات مقامی لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرپاتیں تو پھر غیرملکی خریدار کو کیسے متوجہ کرسکیں گی۔ چنانچہ ان کی نمائش کا انداز جاذب نظر ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں انجنیئرنگ انڈسٹری اور یونی ورسٹیوں میں انجنیئرنگ کی تعلیم دینے والے اساتذہ کے درمیان رابطہ کاری ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں