English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی معاشی حالت مزید خراب ہوسکتی ہے ورلڈ بینک

مہنگائی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ریکارڈ، رواں سال 13 فیصد رہنے کا خدشہ ہے
پاکستان کے موجودہ معاشی عدم استحکام کی بنیادی وجہ بلند تجارتی خسارہ اور زرمبادلہ کے کم ذخائر ہیں، رپورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ آئندہ چند برس میں پاکستان کی معاشی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ معاشی عدم استحکام کی بنیادی وجہ بلند تجارتی خسارہ اور زرمبادلہ کے کم ذخائر ہیں۔ عالمی بینک نے قرار دیا ہے کہ عمران خان کی حکومت افراط زر، عوامی قرضوں اور مالی خسارے میں کمی کے اہداف اگلے 2 برس میں بھی پورے نہیں کر سکے گی۔ مہنگائی کی شرح میں بے تحاشا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور رواں سال مہنگائی کی شرح 13 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، اس عرصے میں پاکستان میں مہنگائی پورے خطے سے زیادہ ہوگی۔ رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست روی کا شکار رہے گی، رپورٹ کے مطابق 2019ء میں پاکستان کی ترقی کی شرح 3.3 فیصد اور 2020ء میں 2.4 فیصد رہے گی جبکہ 2021ء میں ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے