English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دو ہفتے جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم 6 ارب ڈالر کے قرضے کی دوسری قسط کے اجرا کا جائزہ لے گی۔ آئی ایم ایف کی ٹیم پہلے مرحلے میں ٹیکس سسٹم سے متعلق امور پر مذاکرات کرے گی، ایف بی آر کی جانب سے انکم اور سیلز ٹیکسز سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں 700 ارب سے زائد اضافے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے