ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ تمام جی پی اوز میں کیا جائے گا، بعدازاں اس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھا دیا جائے گا، پاکستان پوسٹ
ملک بھر میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئرفورس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو پوسٹ آفسز کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کی جاتی ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں عسکری اداروں کے 14 لاکھ کے قریب پنشنرز کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ تمام جی پی اوز میں کیا جائے گا بعدازاں اس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئرفورس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے 14 لاکھ کے قریب پنشرز کو پوسٹ آفسز کے ذریعے پنشن ادائیگی کی جاتی ہے جسے سہل بنانے کے لیے پاکستان پوسٹ کی جانب سے پنشن ادائیگی کو اے ٹی ایم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ملک بھر کے جی پی اوز میں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پنشن حصول کا سلسلہ شروع ہوگا، دوسرے مرحلے میں 32 سو پوسٹ آفسز میں یہ سلسلہ شروع ہوگا، تیسرے مرحلے میں ملک بھر کے پوسٹ دفاتر میں پنشن اے ٹی ایم کے ذریعے فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پنشن فراہم کے لیے پاکستان پوسٹ نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرے گی یہ سارا عمل پاکستان پوسٹ مرحلہ وار کرے گی، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کی صورت میں ہی اس منصوبے کو وسعت دی جائے گی۔

