ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بازار میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر اضافہ جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1491 ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم اسکے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرامی قیمت میں بالترتیب 100 روپے 85 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 86 ہزار 900 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 503 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 891 روپے 63 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں