English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی پورٹ پر چینی کارگو جہاز برتھ سے ٹکرا گیا

القمر

کراچی: کراچی پورٹ پر چینی کمپنی کا کارگو جہاز برتھ اور ایک جہاز سے ٹکرا گیا نیتجے میں برتھ اور دونوں جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پورٹ پر چینی جنرل کارگو جہاز ’ڈاژن‘ برتھ نمبر پر 25 سے ٹکرا گیا اور ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر کھڑے جہاز ’ایم وی دیالا‘ سے ٹکرا گیا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز کی ٹکر معمولی تھی جس سے برتھ اور جہازوں پر رگڑ لگی ہے تاہم جو بھی نقصان ہوا ہے کہ وہ ’ڈاژن‘ جہاز کے مالکان ادا کریں گے اور نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے