English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سبزی فروش ٹماٹر پرڈبل منافع کمانے لگے، عوام پریشان

ایک کلو ٹماٹر کراچی لانے کا کرایہ 3 روپے جبکہ دیگر اخراجات کے 7 روپے رکھ لیں تو قیمت 65 روپے بنتی ہے
بازار کی قیمت اس میں سے نکال لیں تو 65 روپے پڑنے والے ٹماٹر پر 65 روپے ہی منافع کے بچ رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ٹماٹر من مانی قیمت پر بکنے لگا، جس سے عوام پریشان ہو گئے، سبزی فروش ڈبل منافع کمانے لگے۔ اس کے پیچھے یہ کاروباری سوچ کار فرما ہے کہ کل کا کچھ پتہ نہیں، جو کمانا ہے آج ہی کما لو۔بازار میں ٹماٹر کی 130 روپے تا 180 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔بارشوں نے ٹماٹر کی فصل کو متاثر کیا ہے، حیدرآباد میں 20 کلو ٹماٹر کی پیٹی 11 سو روپے کی اوسط سے مل رہی ہے، یعنی کسان کو اپنی پیداواری لاگت کے 55 روپے مل رہے ہیں اور وہ اس قیمت پر خوش ہے۔ایک کلو ٹماٹر کراچی لانے کا کرایہ 3 روپے جبکہ دیگر اخراجات کے 7 روپے رکھ لیں تو قیمت 65 روپے بنتی ہے، بازار کی قیمت اس میں سے نکال لیں تو 65 روپے پڑنے والے ٹماٹر پر 65 روپے ہی منافع کے بچ رہے ہیں۔ملک میں ٹماٹر کی سپلائی میں ہر صوبہ حصہ ڈالتا ہے، جبکہ یہ ایران سے بھی آتا ہے، ماضی میں ٹماٹر بھارت سے بھی آتا تھا جو اس وقت آنا بند ہو چکا ہے، یہ ضرورت بھی مقامی سطح پر منتقل ہوئی ہے تاہم یہاں ٹماٹر کی کتنی ضرورت ہے یہ معلوم نہیں۔ٹماٹر کی 3 مہینے کی فصل لگانے کا فیصلہ قیمت دیکھ کر کیا جاتا ہے، آج کل قیمت زیادہ ہے، اس لیے اسے خوب لگایا جا رہا ہے، تاہم پروڈکشن زیادہ آئے گی تو اس کی قیمت گر جائے گی اور پیداوار کو مارکیٹ لانے کا خرچ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے زیادہ ہو جائے گا، اس لیے اسے ضائع کرنے پڑے گا۔ٹماٹر کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے توازن کو خراب کرنے کی وجہ سے قیمت خود بخود بڑھ جاتی ہے اور اسی وجہ سے آج کل 65 روپے کلو ٹماٹر پر 65 روپے ہی نفع کمایا جا رہا ہے، جبکہ اس صورتِ حال کو روکنے یا قابو کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے