English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کا جواب دیا جائے گا، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش کا جواب دینے میں حق بجانب ہوگا۔ نج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے 3 دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے جب کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا اور پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں اور بھارت کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے