English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان جنوبی ایشیا میں ’ ٹاپ ریفارمر ‘ بن گیا،عالمی بینک

القمر

 اسلام آباد: عالمی بینک کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں ’ ٹاپ ریفارمر ‘ بن گیا۔

اصلاحات کی بدولت پاکستان ’ ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس‘ میں 11 درجہ بہتری کے بعد 136 ویں نمبر آگیا تھا، رواں سال ورلڈ بینک نے 9 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں ’ ٹاپ ریفارمر ‘ بن گیا۔ ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان نے 6 مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی جن میں کاروبار کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کا حصول، بجلی حاصل کرنا، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے آر پار تجارت شامل ہے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورے کا مقصد ٹاپ 20 گلوبل ریفارمرز میں پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم اور’ ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس‘ میں موجودہ مجموعی طور پر زوال پذیر ریٹنگ میں بہتری کے لیے مستقبل کی حکمت عملی لانچ کرنا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر ورلڈ بینک کے صدر اور وزیراعظم عمران خان کاروباری اصلاحات کاری کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے