English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

مہنگائی کے مارے شہریوں پر 40 ارب روپے کا نیا جھٹکا لگانے کی تیاریاںجاری ہیں
بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن ،کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی صارفین کے لئے بری خبر آ گئی، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل تیسری مہینے بجلی مہنگی کی جا رہی ہے۔میڈیا ذرائعکے مطابق مہنگائی کے مارے شہریوں کو بجلی کا نیا جھٹکا لگانے کی تیاریاں جاری ہیں، بجلی کے قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، مقامی گیس سے 11.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 21.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 81 کروڑ یونٹس سے زائد رہی جس کی لاگت 16روپے 55 پیسے فی یونٹ آئی۔ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 11 پیسے اور مقامی گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 7 روپے رہی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام سے 6 ارب 96 کروڑوصول کرنے کی بھی درخواست کردی۔ نیپرا اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 30 اکتوبر کوکریگا۔بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق لآئف لائن ،کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے