English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسم سرما میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے پلان تیار

گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اضافی ایل این جی منگوائی جارہی ہے
گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی پہلی ترجیح ہوگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم سرما کے لیے گیس شارٹ فال سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا کیونکہ رواں سال یومیہ 2 ارب کیوبک فٹ گیس کے شارف فال کا سامنا ہوگا، گیس بحران سے نمٹنے کے لیے 5 ترجیحات طے کر لی گئی ہیں، گیس اضافی ہوئی تو کھاد، سیمنٹ فیکٹریوں اور سی این جی سیکٹر کو ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے لیے گیس شارٹ فال سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا، موسم سرما میں صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا موسم سرما میں گیس کی طلب 6 ارب 50 کروڑ کیوبک فٹ تک یومیہ ہونے سے زائد رہنے کا امکان ہے یومیہ 2 ارب کیوبک فٹ تک گیس کے شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی ایل این جی منگوائی جائے گی۔ موسم سرما میں گیس بحران سے نمٹنے کے لیے 5ترجیحات طے کر لی گئی ہیں، گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی پہلی ترجیح ہوگی، پاور پلانٹس دوسری، کمرشل صارفین تیسری ترجیح میں شامل ہیں۔ جنرل انڈسٹری کے لیے دسمبر جنوری اور فروری میں متبادل ایندھن استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے