English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی قیمت میں ایک روپے66 پیسے فی یونٹ اضافہ

القمر

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  صارفین سے یہ اضافہ آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق  نہیں ہو گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے