English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان عالمی بینک کے کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے پاکستان کو کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ کی ڈوئنگ بزنس 2020 اسٹڈی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے، 6 ریگولیٹری اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانیوں کے لیے کئی اجلاس کروائے، بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مراعات دے رہے ہیں جب کہ رینکنگ میں بہتری پرصوبوں کے شکر گزار ہیں، ریفارمز میں چھٹے نمبر پر آ گئے تاہم ابھی اور بہتری کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے