English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی‘ نومبر سے بل زیادہ آئیں گے

صارفین20ارب روپے اضافی ادا کریں گے ،50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے مستثنیٰ
لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا‘نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے اگست کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔فی یونٹ ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ کااضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا،جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔ آئندہ ماہ بجلی صارفین 20ارب روپے اضافی ادا کرینگے۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیاں (ڈسکوز)صارفین سے نومبر کے بلوں میں وصول کریں گی لیکن ڈسکوز کو یہ اضافہ علیحدہ سے ظاہر کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ادھرنیپرا کو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست موصول ہو گئی ،جس کی نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے